ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھو کر شٹی کی موت کی جانچ ممکن : وزیر داخلہ ایم بی پاٹل

مدھو کر شٹی کی موت کی جانچ ممکن : وزیر داخلہ ایم بی پاٹل

Sat, 29 Dec 2018 23:39:09    S.O. News Service

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس اونیوز) ریاستی وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے جواں سال آئی پی ایس افسر مدھوکر شٹی کی ایچ ون این ون بخار کے نتیجے میں موت کی ضرورت پڑنے پر تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

آج اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے ساتھ اپنی پہلی میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم بی پاٹل نے کہاکہ سینئر پولیس عہدیدار مدھو کر شٹی کی موت کے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد طے کیا جائے گا کہ جانچ کی جائے یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مدھوکر شٹی ایک فعال اور متحرک پولیس افسر رہے، مختلف عہدوں پر رہ کر انہوں نے بہترین خدمات انجام دی ہیں ، ایسے افسر کی ناگہانی موت کو محکمۂ پولیس کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے انہوں نے مدھوکر شٹی کے اہل خانہ کو تسلی دی۔

اس دوران وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے مدھوکر شٹی کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی موت کی جانچ ہونی چاہئے۔ اسی طرح بی جے پی رکن پارلیمان شوبھاکارند لاجے نے بھی مدھو کر شٹی کی موت کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


Share: